شریف خاندان کیخلاف مقدمات کو طے شدہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور وزارت خارجہ کو نیب سے تعاون کی ہدایت

شریف خاندان کے خلاف برطانیہ سمیت جن ممالک میں دستاویزات چیک کروانے کے لیے بھجوائی گئی ہیں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیںکی جائے گی نیب نے بیرون ملک سفارت خانوں میں کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف ریفرنسز کو بھی جلدی حتمی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع

جمعہ 5 جنوری 2018 22:49

شریف خاندان کیخلاف مقدمات کو طے شدہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے شریف خاندان کے خلاف مقدمات کو طے شدہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں اور وزارت خارجہ کو نیب سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے اور وزارت خارجہ پر واضح کیا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف برطانیہ سمیت جن ممالک میں دستاویزات چیک کروانے کے لیے بھجوائی گئی ہیں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیںکی جائے گی۔

نیب نے بیرون ملک سفارت خانوں میں کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف ریفرنسز کو بھی جلدی حتمی شکل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کے معاملے پر چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو جمعہ کو نیب ہیڈ کوارٹرز طلب کیا تھا اور چئیرمین نیب سے ہونے والی ملاقات میں سپریم کورٹ کے پاناما کیس میں فیصلے کی روشنی میں ان سے تعاون مانگا گیا ذرائع نے مزید بتایا کہ چئیرمین نے برطانیہ میں زیر التوا امور کے متعلق بھی سیکرٹری خارجہ سے دریافت کیا جس پر اب تک کی تمام تر صورت حال سے سیکرٹری خارجہ نے چئیرمین نیب کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ان سے عدالت سمیت جس بھی ادارے نے معلومات مانگی ہیں یا دستاویزات بیرون ممالک تصدیق کے لئے بھجوانے کے لئے کہا ہے وزارت خارجہ نے ان سے تعاون کیا ہے چئیرمین نیب نے خاص طور پر ہدایت کی کہ شریف فیملی کے خلاف برطانیہ بھیجی گئی دستاویزات کو متعلقہ برطانوی اداروں سے چیک اور تصدیق کروا کر ہائی کمیشن کے ذریعے جلد واپس لایا جائے اس پر سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ ٴْپہلے ہی پاکستانی ہائی کمیشن برطانیہ، پاکستانی سفارت خانہ سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کو ہدایات دی جا چکی ہیں کہ کرپشن کیسز کی تحقیقات کے حوالے سے عدالتوں اور نیب کو درکار مصدقہ دستاویزات کی فراہمی اور ان کی تصدیق میں تعاون کریں دوسری طرف چئیرمین نیب نے وزارت خارجہ اور بیرون ملک سفارت خانوں میں کرپشن کی تحقیقات اور اس حوالے سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے احکامات بارے بھی سیکرٹری خارجہ کو بتایا اور انھیں ہدایت کی وزارت خارجہ کے متعلقہ افسران کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے خلاف زیر تفتیش مقدمات میں تعاون کریں اس کا سیکرٹری خارجہ کی جانب سے یقین بھی دلایا گیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے کرپٹ افسران اور بعض سابق سفارت کاروں کے خلاف ریفرنسز کو بھی جلد حتمی شکل دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :