پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدکی گئی

بھٹو کو پھانسی پرتو چڑھا دیا گیا لیکن اس کا نظریہ زندہ ہے یہی وجہ ہے کہ آج مخالفین بھی بھٹوکی بات کرتے ہیں، سردار لطیف کھوسہ نوازشریف نے ماضی میں این آراو کرکے بھاگنے کو ترجیح دی مگربھٹو نے ملک وقوم کی خاطرسولی پرچڑھ کرتاریخ رقم کردی، سابق گورنر پنجاب دنیا میں سب نے جانا ہوتا ہے کچھ لوگوں کو دنیا یاد کرتی ہے شہید بھٹو اور بینظیر بھٹو نے کم عرصے میں ملک کی مثالی خدمت کی ، سعید غنی اور دیگرکا تقریب سے خطاب

جمعہ 5 جنوری 2018 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب جمعہ کوپیپلز سیکرٹریٹ میں منعقدکی گئی۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ،کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا،راجہ رزاق،حاجی مظفر شجرہ، نذیر بھٹو،ظفر صدیقی و دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنرپنجاب سردارلطیف کھوسہ اورپیپلزپارٹی کے دیگر رہنمائوں نے کہاکہ بھٹو کو پھانسی پرتو چڑھا دیا گیا لیکن اس کا نظریہ زندہ ہے یہی وجہ ہے کہ آج مخالفین بھی بھٹوکی بات کرتے ہیں ، مریم نواز کہتی ہیں کہ نوازشریف نے ایٹمی طاقت کی بنیاد رکھی جو جھوٹ ہے،حقیقت یہ ہے کہ بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنادیا تھا،بھٹو ایٹم بم نہ بناتے تو نواز شریف دھماکہ کس چیز کا کرتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو کی خارجہ پالیسی مثالی تھی ، آج کے حالات میں بھٹو یاد آرہے ہیں۔ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے موجودہ حکمران ایف سولہ بھی نہیں لے سکے،ذوالفقاربھٹو نے افغان جنگ میں امریکہ کہ مدد کی مخالفت کی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے ماضی میں این آراو کرکے بھاگنے کو ترجیح دی مگربھٹو نے ملک وقوم کی خاطرسولی پرچڑھ کرتاریخ رقم کردی۔

سینیٹرلطیف کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوے سال پہلے ایک ایسا شخص پیدا ہوا تھا جس کی شخصیت مثالی تھی آج بھی پاکستان کی ساری سیاست کا محور بھٹو ہے کئی لیڈر بھٹو کو کاپی کرتے ہیں ، بھٹو اگر آج ہوتے تو امریکہ دھمکیاں نہ دیتا،سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو بھٹو نے کہا تھا کہ آپ کی مضبوط عمارت میرے قدموں کے نیچے ہے مگرآج کا وزیراعظم امریکی صدر سے ملاقات میں چار زبانی فقرے بھی نہ بول پایا انہوں نے کہاکہ ہینری کسنجر نے اپنی کتاب میں دنیا کا بہترین قائدانہ صلاحیتوں کا مالک اور لیڈر سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو قرار دیا،جعلی خان پاکستان میں تبدیلی کی بات کرتا ہے،پاکستان میں حقیقی تبدیلی بھٹو لایا تھا،بھٹو سے پہلے عوام کو سیاسی اور بنیادی حقوق حاصل نہیں تھے بائیس خاندان ملک پر حکمرانی کررہے تھیبھٹو نے عوام کو ووٹ کا حق دیا اوربھٹو نے ہی ایوب خان کے عمرانی معاھدے کو رد کیا انہوں نے کہاکہ 73 کے آئین کے مطابق وزیراعظم کواختیارات زرداری نے دیئے آصف زرداری نے بھٹوکے داماد ہونے کا حق ادا کیا بھٹو ایک سوچ کا نام ہے جو عوام کی سوچ ہے ایک سوخان اور نواز شریف آجائیں بھٹو کا مقابلہ نہیں کرسکتیہمیں بھٹو کے افکار کو آگے لیجانا ہے بھٹو نے زرعی اصلاحات نافذ کی ۔

بھٹو کو پھانسی دینے والے کی لاش تک نہ ملی۔۔پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہاکہ دنیا میں سب نے جانا ہوتا ہے کچھ لوگوں کو دنیا یاد کرتی ہے شہید بھٹو اور بینظیر بھٹو نے کم عرصے میں ملک کی مثالی خدمت کی شہید بھٹو نے ملک میں مذہبی آزادی کو فروغ دیا شہید بھٹو کا قتل ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہے 39برس بعد بھی سب مانتے ہیں کہ بھٹو کا آئین ہی ملک کا مسیحا ہے انہوں نے کہاکہ بھٹو نے غریب ملک کو ایٹمی طاقت بناکر ناقابل شکست بنایا،شہید محترمہ نے ملک کو میزائیل ٹیکنالوجی دی۔

سعید غنی نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو سے کسی کو ذاتی دشمنی نہیں تھی، عوام کو حقوق دینے کی بنا پر بھٹو کو عوام سے دور کیا گیاعوام دشمن قوتوں کو سمجھ جانا چاہیئے کہ انہوں نے دوشخصیتوں کا قتل کرکے پاکستان کے مستقبل کو قتل کیا آج بھٹو صاحب کی سالگرہ پر عہد کریں کہ بلاول کا ساتھ دینگے۔بلاول بھٹو جیسالیڈر کسی پارٹی اور ملک کے پاس نہیں ہیڈرامے کرنے سے مقبولیت نہیں ملتی،شہید بھٹو جو کرتا تھا وہ حقیقت تھی آج کے لیڈر ڈرامہ کرتے ہیں، شہید بھٹو نے اپنے آپکو سچاثابت کرنے کیلئے جان دی،شہید محترمہ اور شہید بھٹو کی زندگی میں قدر نہیں کی گئی،ملک کا مستقبل تاریک ہونے کے بعد احساس کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف خاندان اور ذات کو بچانے کیلئے ملک سے کھلواڑ کررہا ہیہمارے ہزاروں کارکن قتل کئے گئیکئی سالوں تک نظریئے کی خاطر جیلوں میں رہے ہم آصف علی زرداری کی خدمات کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضانے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ بھٹو ہمارے لیڈر ہیں آج بھی بھٹو صاحب کے لینڈ ریفارمز کو یاد کیا جاتا ہیبھٹو کو تیسری دنیا کے لوگ بھی یاد کرتے ہیں کہ ہمارے لیڈر کہاں ہیں۔

بھٹو کا راستہ حق کا راستہ تھا۔آراوز کے ذریعے الیکشن تو جیتے جاتے ہیں مگر عوام کے دل نہیں۔ پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ شہید بھٹو پاکستان کے نہیں پورے عالم اسلام کے لیڈر تھے پوری دنیا کے مسلمان شہید بھٹو کو یاد کرتے ہیں شہید بھٹوکے فلسفے پر پاکستان کو چلایا جاتا تو آج ملک یہ حالت نہیں ہوتی انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے جنم دن سے انتہا پسندی کو رد کیاہم اپنی فوج کے خلاف نہیں ہیں فوج کو شہید بھٹو اور بینظیر نے مضبوط کیا۔ شہید بھٹو نے کہاتھا کہ پاکستان کوایٹمی قوت بنائینگے