امریکہ کیخلاف ڈٹ کھڑا ہونے کا وقت آگیا ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے‘ ثروت اعجاز قادری

حکومت کو امریکی صدر کے پاکستان پر الزامات کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے، امریکہ نواز پالیسیاں ختم نہ کی گئیں تو قوم سخت رد عمل کا اظہار کریگی‘ختم نبوت سے متعلق ترمیم کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک نہ پہنچا یاگیاتو حکومت مخالف بڑی تحریک کااعلان کریں گے‘سنی تحریک کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت ٹرین مارچ کے موقع پرلاہور اسٹیشن پرجلسے سے خطاب

جمعہ 5 جنوری 2018 22:37

امریکہ کیخلاف ڈٹ کھڑا ہونے کا وقت آگیا ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام راولپنڈی سے کراچی جانے والے تحفظ ختم نبوت وبیت المقدس ٹرین مارچ کالاہور ریلوے اسٹیشن پہنچنے پرڈویژنل صدرمجاہدعبدالرسول خان،سردارمحمدطاہرڈوگر، شیخ نوازقادری ودیگرعلماء ومشائخ کی قیادت میں شاندار استقبال کیاگیا،مارچ کی قیادت سربراہ سنی تحریک محمدثروت اعجاز مرکزی رہنما محمدشادب رضانقشبندی، صوبا ئی صدر کے پی کے محمد انعام اللہ خان قادری ،سید عثمان حیدر شاہ نقوی ودیگرعہدیدار اور علماء ومشائخ شریک تھے۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پرخطاب کرتے ہوئے ثروت اعجازقادری نے کہا کہ راجہ ظفر الحق رپورٹ تیار ہونے کے باوجود شائع نہ کرناحکومتی بدیانتی ہے،ایسالگتاہے کہ ختم نبوت قانون کے خلاف سازش میں (ن) لیگ کی مرکزی قیادت خود شریک تھی،یہی وجہ ہے کہ مجرموں کی مسلسل پشت پنائی کی جارہی ہے، ختم نبوت سے متعلق ترمیم کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک نہ پہنچا یاگیاتو حکومت مخالف بڑی تحریک کااعلان کریں گے،اس حوالے سے ہم پیرآف سیال شریف کے تمام مطالبات کی حمایت کااعلان کرتے ہیںاور9جنوری کولاہورمیں ہونیوالے احتجاج میں بھرپورشرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی سامراجیت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے،حکومت کو امریکی صدر کے پاکستان پر الزامات کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے، امریکہ نواز پالیسیاں ختم نہ کی گئیں تو قوم سخت رد عمل کا اظہار کریگی۔دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو 100ارب ڈالر سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، 70ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی جانیں گئیں،امداد کے نام پر بھیک کے کشکول کی وجہ سے پاکستانی قوم کی رسوائی ہوئی،خود انحصاری، اپنے وسائل پر اعتماد اور پاکستان کو کرپشن کی دلدل سے نکالنا اور پاکستان کے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ہی ہمارے مسائل کا حل ہے، امریکہ کو شام ، عراق اور کرد مسئلے پر ناکامی کا سامنا ہے، القدس میں امریکی سفارتخانے کے قیام پر امریکہ کو اقوام متحدہ اور جنرل اسمبلی میں تاریخ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے،صرف کابینہ اجلاس یا نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس کافی نہیں، پوری قوم کو یکجان اور یک زبان کرنے کے لیے پارلیمنٹ بھی اپنا کردار ادا کرے،بیت المقدس میں امریکی دارالحکومت بنانے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا،قبلہ اوّل کی آزادی کے لئے تمام اسلامی ممالک متحدہوجائیں، عرب ممالک تیل کی سپلائی بند کر کے امریکہ کو اسرائیل نواز پالیسی تبدیل کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں، کشمیر،فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کر ناامت مسلمہ کی مشترکہقادری کررہے تھے جبکہ انکے ہمراہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :