بورڈ آف ایجوکیشن نے جماعت پنجم , نہم اور دہم کے پری بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 5 جنوری 2018 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء)بورڈ آف ایجوکیشن نے جماعت پنجم , نہم اور دہم کے پری بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

مرکزی آفس میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے سرپرست اعلی و بانی چئرمین بورڈ ڈاکٹرعبدالرف بھٹہ کی زیر صدارت نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں جماعت پنجم کے 1780 طلبہ کا رزلٹ 56% رہا اور میٹرک کے 800 طلبہ کا نتیجہ 30% رہا. کنٹرولرامتحانات راجہ محمد شاویز نے بتایا کہ اس سال 180 نجی تعلیمی اداروں کے تقریباً 3 ہزار طلبہ کا 56 امتحانی مراکز میں اپنی مدد آپ کے تحت امتحانات میں شریک ہونا اسلام آباد بورڈ اور پی ایس این پر ریکارڈ اعتماد ہے . مرکزی صدر ڈاکٹرمحمد افضل بابر نے بورڈ کے چئرمین, کنٹرولر , سیکرٹری اور پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

ظفر ملک