مسلم لیگ ن اپنی مدت پوری کرنے کیلئے پرامیدہے ،اس وقت ملک میں جو حالات بنائے جارہے ہیں وہ قابل تشویش ہیں

وفاقی وزیرداخلہ ، منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی صحافیوںسے غیررسمی بات چیت

جمعہ 5 جنوری 2018 22:32

مسلم لیگ ن اپنی مدت پوری کرنے کیلئے پرامیدہے ،اس وقت ملک میں جو حالات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) وفاقی وزیرداخلہ ، منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اپنی مدت پوری کرنے کیلئے پرامیدہے ،اس وقت ملک میں جو حالات بنائے جارہے ہیں وہ قابل تشویش ہیں۔ وہ جمعہ کوپارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوںسے غیررسمی بات چیت کررہے تھے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک کوخارجی محاذپر مشکلات کاسامناہے۔

(جاری ہے)

ایسی صورتحال میں اندرونی انتشار و بے یقینی مہلک ثابت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ اس وقت خارجی محاذپرموجود خطرے کو سمجھنے کی ضرور ت ہے۔اندرونی طور پرامن واستحکام سے خارجی چیلنجز کا سامنا کرسکتے ہیں۔انکا کہناتھاکہ بلوچستان میں استعفے اور دھرنوں کی صورتحال پاکستان کو خارجی محاذ پر مضبوط نہیں کمزور کرے گی۔سی پیک کی کامیابی پر دشمن پریشان ہیں۔