کوئٹہ ، 9 جنوری کو وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 5 جنوری 2018 22:27

کوئٹہ ، 9 جنوری کو وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد، ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں 9 جنوری کو وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے منعقدہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ‘ ریجنل پولیس آفیسر بلوچستان و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عبدالرزاق چیمہ ‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کے سیکورٹی انچارج سمیت دیگرحکام نے شرکت کی یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سابق ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو اپوزیشن جماعتوں کے 14 اراکین اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے اس حوالے سے 9 جنوری کو گورنر بلوچستان کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تحریک عدم اعتماد کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کی سیکورٹی کے حوالے سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی قیادت میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف فیصلے کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :