امریکہ میں شدید برفباری کے باوجود آل رائونڈر شاہد آفریدی کی ٹریننگ جاری

شاہد آفریدی اس وقت اپنی فائونڈیشن کیلئے ایک فنڈ ریزنگ ٹور پر امریکا میں موجود ہیں

جمعہ 5 جنوری 2018 22:08

امریکہ میں شدید برفباری کے باوجود آل رائونڈر شاہد آفریدی کی ٹریننگ ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) امریکا اس وقت برفانی طوفانوں کی زد میں ہے لیکن اسکے باوجود قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی باقاعدگی سے ورزش بھی کر رہے ہیں اور برف باری سے بھی محظوظ بھی ہورہے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق آل گرائونڈر اس وقت نیویارک میںموجود ہیں جہاںاس وقت بلا کی سردی پڑ رہی ہے، معمولات زندگی معطل ہو چکے ہیں مگر شاہد آفریدی بھرپور ٹریننگ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور شدید سردی اور برف باری سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں وہ ورزش کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جب کہ دوسری میں ان کے پس منظر میں نیویارک میں پڑنے والی برف نظر آرہی ہے۔انھوں نے ٹویٹ کیا کہ’’ اس وقت نیویارک میں صبح کے 5.55 بج رہے ہیں لیکن وہ ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں، باہر برف کے خوب صورت مناظر ہیں‘‘۔شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ برف باری میں ڈرائیو کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی اس وقت اپنی فائونڈیشن کیلئے ایک فنڈ ریزنگ ٹور پر امریکا میں موجود ہیں۔۔