سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت فوری سننے سے انکار

بعد ازگرفتار کی درخواست ہے،اس میں اتنی جلدی کیا ہے جسٹس اقبال کلہوڑو

جمعہ 5 جنوری 2018 19:23

سندھ ہائیکورٹ  کا شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت فوری سننے سے انکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت فوری سننے سے انکار کردیا۔جمعے کو سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس اقبال کلہوڑو نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت پر ریمارکس دیئے کہ بعد ازگرفتار کی درخواست ہے،اس میں اتنی جلدی کیا ہی ،جس پر شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اٴْن کے مؤکل بیمار ہیں جیل میں طبی سہولیات بھی نہیں۔عدالت نے مرکزی ملزم سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت فوری سننے سے انکار کیا۔