شاہد آفریدی امریکہ میں اپنی این جی او کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے میں مصروف

جمعہ 5 جنوری 2018 18:17

شاہد آفریدی امریکہ میں اپنی این جی او کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے میں مصروف
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) امریکہ نے پاکستان کو سکیورٹی کے نام پر دی جانیوالی مالی امداد روک دی ہے لیکن کرکٹ سٹار شاہد آفرید ی امریکہ میں اپنی این جی او کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر ہی امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی ایک ٹوئٹ کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے ہیںاور اب امریکہ نے پاکستان کی امداد بند کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے جس پر پاکستانی سول و ملٹری قیادت نے امریکہ کو بھرپور جواب دیا ہے۔

جہاں ایک طرف مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکی پالیسیوں کی مذمت کر رہے ہیں اور امداد بند ہونے کے اعلان کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں وہاں ہی پاکستانیوں کے ہر دل عزیز آل ٹائم سٹار آل رانڈر شاہد آفرید ی اس وقت امریکہ میں اپنی آرگنائزیشن کے لیے امداد اکٹھی کر رہے ہیں۔تفصیل کے مطابق شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی جس میں وہ ورزش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی پیغام لکھا نیویارک میں صبح کی5بجکر 55منٹ ہو رہے ہیں لیکن ورزش نہیں رکتی۔

متعلقہ عنوان :