وزیراعلیٰ پنجاب کا ائیرمارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحوم سچے پاکستانی تھے، پاک فضائیہ کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘شہبازشریف

جمعہ 5 جنوری 2018 18:13

وزیراعلیٰ پنجاب کا ائیرمارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان فضائیہ کے سابق سربراہ ائیرمارشل (ر) اصغر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ائیرمارشل (ر) اصغر خان نے پاک فضائیہ کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیںجو ناقابل فراموش ہے ۔انہوںنے کہاکہ مرحوم ایک محب وطن اور سچے پاکستانی تھے۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔