پاک فضائیہ کے سربراہ کا ائیر مارشل اصغر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
ائیر مارشل اصغر خان پاک فضائیہ کے تمام افراد کے لیے مشعلِ راہ تھے ،ْبیان
جمعہ 5 جنوری 2018 17:32
(جاری ہے)
ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ انکی ان گنت خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔
انکے شاندارکارناموں کی وجہ سے آنے والے وقتوں میں بھی ائیر مارشل اصغر خان کو فادر آف پاکستان ائیر فورس کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ائیر مارشل اصغر خان 17جنوری 1921کوجموں کشمیر کے ایک درخشاں فوجی روایات کے حامل خاندان میں پیدا ہوئے۔ ایچی سن کالج سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے دسمبر 1940میں رائل انڈین ائیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ انہوںنے بحیثیت نوجوان فائٹر پائلٹ برما کے مقام پر دوسری جنگ عظیم میں شرکت کی۔ 1947میں پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد انکا تبادلہ رائل پاک فضائیہ میں کر دیا گیا اور وہ رائل پاک فضائیہ کالج رسالپور کے پہلے کمانڈنٹ بنے۔ انہوں نے آزادی کے فوراً بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے محاذ پر چھڑنے والی پہلی جنگ میں بھی نمایاں خدمات سر انجام دیں۔ انہیں با بائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی رائل پاک فضائیہ ٹریننگ سکول رسالپور آمد پر انکے استقبال کا اعزاز بھی حاصل ہے۔جولائی 1957میںوہ 36برس کی عمر میںسب سے کم عمر پاکستانی کمانڈر ۔ان۔چیف بنے ۔ بحیثیت کمانڈر ۔ان۔چیف ائیر مارشل اصغر خان نے نئے جیٹ، بمبار، مسافر بردار، تربیتی طیاروں اور ہیلی کاپٹرزکو شامل کر کے پاک فضائیہ کو جدید فضائی قوت میں تبدیل کر دیا۔انکی بے لوث خدمات کے اعتراف میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کو 2017میں ائیر مارشل اصغر خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.