حق خودارادیت قراردادوں پر عمل درآمد نہ کروانا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گردی ہندوستانی دہشت گردی نہ رکوانے میں اقوام متحدہ کی عدم فعالیت کا کردار ہے دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،کشمیری پر عزم حق خودارادیت کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے

کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ‘رکن اسمبلی عبدالرشید ترابی کا قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 5 جنوری 2018 16:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2018ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حق خودارادیت قراردادوں پر عمل درآمد نہ کروانا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گردی ہندوستانی دہشت گردی نہ رکوانے میں اقوام متحدہ کی عدم فعالیت کا کردار ہے دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،کشمیری پر عزم حق خودارادیت کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،ہندوستان کی دہشت گردی،ظلم وستم دنیا دیکھ رہی ہے کشمیری اپنے حق سے کبھی سرنڈر نہیں کریں گے قائدین حریت سید علی گیلانی،شبیر شاہ،میرواعظ،یاسین ملک سمیت دیگر قائدین ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہیں ،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں تحریک کا حصہ بن چکے تحریک کی طاقت کو کچلنے کے ہندوستان کے ہتھکنڈوں ناکام ہو چکے ،ہندوستان کے چوٹی کے دانشور،وہاں کی جامعات،طلبہ حق خودارادیت کی حمایت کر رہے ہیں جو بڑی کامیابی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عالمی سطح پر کشمیر کے حق میں با ت ہو رہی ہے ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا عمل شروع کررکھا ہے تا کہ دنیا کی توجہ ہٹائی جائے اور اسے دوطرف ہ مسئلہ کا روپ میں پیش کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے امریکہ سہارے کے ذریعے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوایا جس کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا اس ہائوس نے متفقہ طور پر قرار داد کے ذریعے مذمت کی حزب المجاہدین تحریک کا اہم حصہ ہے امریکی صدر کے ٹویٹ درحقیقت ہندوستان کی شہ پر کیا گیا ہندوستان نے جارحیت کی غلطی کی تو بہادر افواج اور کشمیری بھرپور جواب دیں گے ،امریکہ نے بیت المقدس کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد اور چارٹر کو مسترد کیا اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ترکی کے صدر طیب اربگان نے امت کی ترجمانی کرتے ہوئے سٹینڈ لیا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،وزیر اعظم پاکستان نے بھی صحیح معنوں میں قوم کی ترجمانی کی انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس کے تسلسل میں جنرل اسمبلی میں سار ی دنیا کا موقف سامنے آیا امریکہ اور اسرائیل تنہا ہو گے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندر مودی جیسے انتہا پسند اور اسرائیل کے ساتھ مل کر اگر امریکہ مسلم دنیا کے خلاف پالیسی بنائے گا تو اس کی مزاحمت ہو گی استعماری ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہو ںگے ،مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بین الاقوامی ماحول بنا ہم اہل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں قبلہ اول مسلمانوں کا نظریاتی مرکز ہم ان کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حالیہ پارلیمانی وفد کی ترکی میں پزیرائی پر ترک حکومت ،پارلیمنٹ اور سپیکر ترک پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ ہرسطح پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے ،ہم نے تقاضا کیا کہ ترکی کے صدر کشمیر پر OICکا اپنی میزبانی میں خصوصی اجلاس بلائیں حکومت پاکستان بھی اس میں بھرپور کردار ادا کرے تاکہ ہندوستان کشمیر سے نکلنے پر مجبور ہو اور تحریک منطقی انجام تک پہنچ سکے حالات کا تقاضا ہے کہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سفارتی رول کو بڑھایا جائے اور بیس کیمپ میں عدل و انصاف کی فراہمی ،تحریک آزادی کشمیرکا حقیقی ترجمان بنانے کے لیے ساری کاوشوں کو برائوے کار لایاجائے ۔