پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا اصغر خان کے انتقال پر اظہار

جمعہ 5 جنوری 2018 15:45

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا اصغر خان کے انتقال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ اصغرخان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ایئر مارشل اصغر خان نے انتہائی جانفشانی اور بہادری سے ایک نوزائیدہ ایئر فورس کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایئر مارشل اصغر خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاک فضائیہ کو جدید فضائی قوت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایئر مارشل (ر) اصغر خان اعلیٰ کردار، غیرمعمولی پیشہ وارانہ صلاحیت اور غیرمتزلزل عزم کے پیکر تھے۔