آئی ایم ایف کے قرضے عاشقان رسول ﷺ ادا کریں گے ، اسلام کی برکات آئیں گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 جنوری 2018 12:50

آئی ایم ایف کے قرضے عاشقان رسول ﷺ ادا کریں گے ، اسلام کی برکات آئیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مولانا خادم حسین رضوی نے کہا کہ جب ملک میں ہماری حکومت آئے گی تو ہماری خارجہ پالیسی اسلام کے تابع ہو گی ۔ اگر ہماری تقاریر میں دو جملے سخت ہو جاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورا نظام ہی اُلٹ پلٹ جائے گا۔ آپ کو پتہ ہونا چاہئیے کہ جب اسلام آیا اور حضرت عمر بن عبد العزیز مسجد سے گھر گئے تھے تو آدھا نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ ہو چکا تھا ، ایک رات گزری تھی تو نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ ہو چکا تھا۔

جنہوں نے ملک کے خزانے لوٹے ہوئے تھے وہ لوگ فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے تھے ، انہوں نے سب کچھ خود قومی خزانے کے حوالے کر دیا تھا۔ رعایا اور حکمرانوں کی سادہ بودو باش ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام برکت والا نظام ہے۔

(جاری ہے)

بل پاس ہونے سے اسلام تھوڑی آئے گا۔ اسلام کو انہوں نے ستر سال ڈرا ڈرا کر رکھا ، اسلام کی کسی بات پر عمل نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد اسی وقت مدد کرے گا کہ آٹھ تلواریں بھی ہوں تو آپ چل پڑیں ۔

اسلام تب آئے گا اور فرشتے بھی تب ہی مدد کریں گے۔ آئی ایم ایف کے قرضوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے اندر ہم نے دیکھا کہ لوگوں نے کروڑوں روپے کی چیزیں لا کر دیں، ملک میں مصطفیٰ ﷺ کے ایسے ایسے غلام موجود ہیں کہ اگر ایک بندہ ہی پیسے دے دے گا تو قرضے اُتر جائیں گے۔ شرط یہ ہے کہ انہیں علم ہو کہ آگے کوئی ہڑپ کرنے والا نہیں ہے، اپنی بیٹی کی دس ارب ڈالر کی کمپنی بنانے والا نہیں ہے۔ ملک عوام کے چندے پر نہیں چلے گا بلکہ اسلام کی برکات آئیں گی۔ مولانا خادم حسین رضوی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :