دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 جنوری 2018 12:20

دھند کے باعث موٹروے کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جنوری۔2018ء) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے کو بھی کئی مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے ایم 3 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند اور موٹروے ایم 4 کو فیصل آ باد سے گوجرہ تک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 2 کو للہ انٹرچینج سے کوٹ مومن تک ہیوی ٹر یفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس نے دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :