برٹش ورجن آئی لینڈ نے شریف خاندان کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا -نجی ٹی وی کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 جنوری 2018 11:46

برٹش ورجن آئی لینڈ نے شریف خاندان کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے سے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جنوری۔2018ء) برٹش ورجن آئی لینڈ نے شریف خاندان کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی حکام کی طرف سے بھیجی گئی درخواستیں ان کے قوانین کے مطابق نہیں ہیں۔یہ انکشاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ جو حقائق پاکستان کی طرف سے بھیجی گئی درخواست میں بتائے گئے ہیں اس میں ایسا کوئی پس منظر بیان نہیں کیا گیا جو یہ ثابت کرتا ہو کہ برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم کمپنی یا افراد نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہو۔

نیب ذرائع کی جانب سے فراہم کیے گئے خط میں برٹش ورجن آئی لینڈ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست میں یہ واضح ہونا ضروری ہے کہ افراد یا کمپنیوں کی طرف سے کرپشن کیسے کی گئی۔

(جاری ہے)

ورجن آئی لینڈ کے حکام نے مزید بتایا کہ متعلقہ کمپنیوں اور افراد کے بینک کے نام اور اکاﺅنٹس کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں یعنی شریف خاندان کے حوالے سے نیب جو تحقیقات کررہا ہے اس کی جانب سے برٹش ورجن آئی لینڈ کو متعلقہ بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں لہٰذا برٹش ورجن آئی لینڈ تعاون فراہم نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ شریف خاندان کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے اور اس تحقیقات میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ لندن کے فلیٹس کس کے ہیں اور یہ شریف خاندان کی ملکیت میں کب آئے۔اس حوالے سے برٹش ورجن آئی لینڈ کا موقف بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ لندن فلیٹس کی ملکیت آف شورکمپنیوں نیلسن اور نیسکول کی ہے اور یہ دونوں کمپنیاں برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ ہیں۔

متعلقہ عنوان :