سعودی عرب ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ، 95 گیسولین کی مانگ میں کمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 5 جنوری 2018 11:30

سعودی عرب ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ، 95 گیسولین کی مانگ میں کمی
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق یکم جنوری 2018ءسے پٹرول کے نرخوں میں اضافے کے بعد صارفین نے پٹرول 95 کو خیر باد کہہ کر 91 استعمال کرنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

پٹرول اسٹیشنوں پر 95 کے بجائے 91 گیسولین یٹرول بھروانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ ان دونوں کے نرخوں میں واضح فرق ہے۔ الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق چونکہ عوام میں 91 گیسولین پیٹرول کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے جسکی وجہ سے پٹرول اسٹیشنوں پر 91 کم پڑنے لگا ہے جبکہ 95 ضرورت سے زیادہ مقدار میں مہیا ہے لیکن اس کی مانگ میں نمایاں کمی آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :