کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی‘ 16 دہشت گرد گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 جنوری 2018 11:01

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی‘ 16 دہشت گرد گرفتار
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جنوری۔2018ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب رینجرز اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود اور دیگرسامان بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی اوررینجرز نے دو روز قبل بلدیہ قائم خانی کالونی میں مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سپرہائی وے گنامنڈی اور مومن آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا اور کئی گھنٹے تک علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رہا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی جانب سے کئی گھنٹے جاری آپریشن کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان دو روز قبل بلدیہ میں رینجرز آپریشن کے دوران فرار ہوگئے تھے۔رینجرز نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے قبضے سے بلاک بم اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان استاد اسلم گروہ سے ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں رفیع اللہ عارف عرف قاری، عبدالماجد عرف مفتی، محمد یونس عرف انس عرف یوسف سلیم، محمد رزاق عرف شل دادا، شمس الہدا عرف مولوی، عمر خالق عرف حسین، محمد جنید عرف عبدالمنان، جنید احمد، خان بہادر، عبدالغفار عرف ابو حریرا، محمد زین العابدین عرف صدیقی عرف سیف اللہ، سیف اللہ عرف سیفو، محمد آصف عرف ڈاکٹرعرف لنگڑا، ثنا ءاللہ عرف ثناء، عبدالعزیز عرف کامران، عمر علی زرگر شامل ہیں۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ تمام دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :