جنوبی کوریا اور امریکا کا سرمائی اولمپکس کے محفوظ انعقاد کیلئے مشترکہ فوجی مشقیں موٓخر کرنے پر اتفاق

جمعہ 5 جنوری 2018 11:01

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2018ء) جنوبی کوریا اور امریکا نے پائیونگ چنگ سرمائی اولمپکس 2018ء کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مشترکہ فوجی مشقیں موخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہائوس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس بات کا اتفاق صدر ٹرمپ اور ان کے جنوبی کورین ہم منصب مون جے ان کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے دوران کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سرمائی اولمپکس کے محفوظ اورکا میاب انعقاد کے لئے پر عزم ہیں اور اولمپکس کے لئے اعلی سطحی وفد بھی بھیجا جائے گا۔مون جے ان نے کہا کہ شمالی و جنوبی کوریا کی بات چیت کے دوران جنوبی کوریا امریکا کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :