سجاول میں سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ہیر پھیر، سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سے تفتیش نہیں کی جا رہی، نیب کی وضاحت

جمعرات 4 جنوری 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) نیب نے صوبہ سندھ کے علاقے سجاول میں زمینوں کے ریکارڈ میں ہیر پھیر کے سلسلے میں تحقیقات کیلئے شامل تفتیش سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سجاول میں سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ہیر پھیر کے سلسلے میں جس ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے وہ سابق آئی جی غلام حیدر جمالی ہیں ۔ نیب کی جانب سے دی گئی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ملتے جلتے ناموں کے باعث غلطی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :