پمز سرجیکل وارڈ 5 میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

جمعرات 4 جنوری 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) پاکستان میڈیکل انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے سرجیکل وارڈ 5 میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ مجاز اتھارٹی کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے سربراہ پروفیسر اقبال میمن ہونگے جبکہ اس کے ممبران میں ڈاکٹر ظفر اقبال ملک، ڈاکٹر اعجاز قدیر، سی ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فائر سیکشن ظفر ملک، سیکورٹی اسسٹنٹ محبوب عباسی اور اے ای سول شوکت علی چیمہ شامل ہوں گے۔

ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف حسین نے میڈیا کو بتایا کہ سرجیکل وارڈ 5 میں ڈاکٹرز ڈیوٹی روم میں آگ بھڑکی جس پر قابو پا لیا گیا۔ مریضوں کو بحفاظت وارڈ 4 میں منتقل کیا گیا اور اس واقعہ کو میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔