غیر اخلاقی فلمیں دیکھنے کا شوق،استادنے پکڑے جانے پر بیوی اور تین بیٹوں کیساتھ کیا سلوک کیا؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 4 جنوری 2018 23:28

غیر اخلاقی فلمیں دیکھنے کا شوق،استادنے پکڑے جانے پر بیوی اور تین بیٹوں ..
ایک ڈپٹی ہیڈ ٹیچر نے سکول میں  واہیات فلم دیکھتے ہوئے پکڑے جانے پر اپنی بیوی اور تین بیٹوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
40 سالہ ایلن ہاوے نے  اپنی 39 سالہ بیوی کلوڈگ اور اپنے بیٹوں، 13 سالہ لیام، 11 سالہ نیال اور 6 سالہ ریان کو پچھلے سال 29اگست کوقتل کیا تھا۔
اخبار ”دی آئرش سن“ کی رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ایلن معاشرے میں اپنی عزت کھو جانے پر شدید ذہنی دباؤ میں آگیا تھا۔

(جاری ہے)

تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ایلن کو واہیات فلمیں دیکھنے کی بیماری تھی،  جس کی وجہ سے اس کے اپنی بیوی سے تعلقات بھی کافی خراب تھے۔ اس نے چاقوؤں، کلہاڑی اور خالی ہاتھوں سے اپنے گھر والوں کو قتل کیا۔ شواہد سے پتا چلتا ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور بڑے بیٹے کو اس خوف کے ساتھ قتل کیا کہ کہیں وہ پلٹ کر مقابلہ نہ کریں۔ ایلن اور اس کے گھر والوں کی لاشیں  آئرلینڈ میں واقع اُن کے گھر   بالی جیمس ڈف کے نزدیک، اوکاڈین ڈاؤنز، بارکونی سے ملی ہیں۔

متعلقہ عنوان :