ٹرمپ ٹوئٹراکاؤنٹ پرامریکی شہریوں کاٹوئٹرحکام کےخلاف احتجاج

ڈونلڈٹرمپ شمالی کوریاکودھمکیوں سےایٹمی جنگ چھیڑسکتےہیں،امریکی صدرکاٹوئٹراکاؤنٹ بندکیاجائے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 4 جنوری 2018 23:26

ٹرمپ ٹوئٹراکاؤنٹ پرامریکی شہریوں کاٹوئٹرحکام کےخلاف احتجاج
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اتزہ ترین اخبا- 04جنوری2018ء):واشنگٹن میں ٹرمپ کے ٹوئٹراکاؤنٹ پرامریکی شہریوں کاٹوئٹرحکام کےخلاف انوکھا احتجاج،امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ٹرمپ ٹوئٹراکاؤنٹ پرامریکی شہریوں نےٹوئٹرحکام کےخلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ شمالی کوریاکودھمکیوں سےایٹمی جنگ چھیڑسکتےہیں۔امریکی صدرکاٹوئٹراکاؤنٹ بندکیاجائے۔امریکی شہریوں نے ٹوئیٹر کے سی او سے خصوصی مطالبہ کرتے ہوئے کہا :ٹوئٹرسی ای اوجیک ڈورسی ٹرمپ اکاؤنٹ بندکردیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے خطرناک ٹوئیٹس کے باعث خاصے مشہور ہیں اور وہ اکثر عالمی امور پر غیر ذمہ دار ٹوئیٹس کرتے رہتے ہیں۔