سیاسی استحکام ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے بہت ضروری ہے،گزشتہ چند سالوں میں جمہوری استحکام کے ثمرات حوصلہ افزا رہے ،ملک کی اقتصادی ترقی درحقیقت جمہوری تسلسل کے ثمرات کا حصہ ہے، 2013 میں پاکستان کے معاشی دیوالیہ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن آج پاکستان کو دنیا کے نقشہ پرابھرتی ہوئی معشیت تسلیم کیا جا رہا ہے ،2013کے مقابلے میں معاشی شعبے میں ترقی سب کے سامنے ہے، ساڑھے تین سال میں جتنی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ، عوام دو ہزارہ اٹھارہ میں کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے اور نعرے لگانے والوں کی اصلیت سامنے آ جائے گی، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت اور بصیر ت کی روشنی میں اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات اور پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک میں امن بحال ہوا،ہماری مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں نے بے مثال قربانیاں دیں،دہشت گردی کے واقعات میں 88 فیصد کمی آئی، ملکی انڈسٹری و تجارت کو امن سے تقویت ملتی ہے،اب پاکستان تاثر کی جنگ لڑ رہا ہے،ہمیں متحد ہو کر اسے لڑنا ہے، سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف کے وژن کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آگے لے کر جا رہے ہیں،ملکی اقتصادی ترقی کے منصوبوں کا تسلسل جاری ہے ،فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، قومی ترقی اور انڈسٹری کے فروغ کیلئے خواتین کا کلیدی کردار ہے،

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا راولپنڈی چیمبرآف کامرس کے زیراہتمام انٹرنیشنل ایکسپو کی تقریب سے خطاب

جمعرات 4 جنوری 2018 23:21

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) وزیرمملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی استحکام ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے بہت ضروری ہے،گزشتہ چند سالوں میں جمہوری استحکام کے ثمرات حوصلہ افزا رہے ، ملک کی اقتصادی ترقی درحقیقت جمہوری تسلسل کے ثمرات کا حصہ ہے، 2013 میں پاکستان کے معاشی دیوالیہ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن آج پاکستان کو دنیا کے نقشہ پرابھرتی ہوئی معشیت تسلیم کیا جا رہا ہے،2013کے مقابلے میں معاشی شعبے میں ترقی سب کے سامنے ہے، ساڑھے تین سال میں جتنی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ، عوام دو ہزارہ اٹھارہ میں کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے اور نعرے لگانے والوں کی اصلیت سامنے آ جائے گی، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت اور بصیر ت کی روشنی میں اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات اور پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک میں امن بحال ہوا اور ہماری مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں نے بے مثال قربانیاں دیں،دہشت گردی کے واقعات میں 88 فیصد کمی آئی، ملکی انڈسٹری و تجارت کو امن سے تقویت ملتی ہے،اب پاکستان تاثر کی جنگ لڑ رہا ہے اور ہمیں متحد ہو کر اسے لڑنا ہے، سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف کے وژن کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آگے لے کر جا رہے ہیں اور ملکی اقتصادی ترقی کے منصوبوں کا تسلسل جاری ہے ،فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، قومی ترقی اور انڈسٹری کے فروغ کیلئے خواتین کا کلیدی کردار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام راول ایکسپو انٹرنیشنل کی تقریب رونمائی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے مقابلے میں آج صورتحال بہت بہتر ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دیں لیکن گزشتہ 4سال میں دہشت گردی کے واقعات میں 88 فیصد کمی آئی، تمام اداروں اور شعبہ ہائے زندگی نے امن کے قیام میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان پوری دنیا میں تاثر کی جنگ لڑرہا ہے، پوری قوم کو مل کر تاثرکی جنگ لڑنا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ملکی انڈسٹری و تجارت کو امن سے تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گذشتہ 66برس میں اتنی بجلی نہیں پیدا ہوئی جس قدر مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پیدا ہو ئی ، ن لیگ کی حکومت کے توانائی بحران پر قابوپانے کے ٹھوس اقدامات اور توانائی کے نئے منصوبوں کی بدولت گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2014سے صنعتوں کے لیے زیرو لوڈشیڈنگ ہے اور اس وقت ملک میں طلب سے زیادہ بجلی پیدا ہو رہی ہے ، دہشتگردی اور توانائی بحران پر قابو پانے سے غیر ملکی سرمایہ کار ایکسپو میں دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے نظام کا تسلسل بہت ضروری ہے تاکہ حکومتیں کارکردگی دکھا سکیں ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف کے وژن کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آگے لے کر جا رہے ہیں اور ملکی اقتصادی ترقی کے منصوبوں کا تسلسل جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے بعد ملک میں تاریخی سرمایہ کاری آئی ، سی پیک صرف ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ ہی نہیں بلکہ یہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہداری ہے ،اس عظیم منصوبے پر ہمسایہ دوست چین کے شکر گذرا ر ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک کی اقتصادی ترقی درحقیقت جمہوری تسلسل کے ثمرات کا حصہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملکی ترقی کے تسلسل کی بحالی کے لیے حکومت نے گذشتہ 55برس سے زیر التوا منصوبوں کو جاری کیا جن میں لغاری ٹنل جیسے منصوبوں کی دوبارہ شروعات بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کے استحکام کے ثمرات حوصلہ افزا ہیں، خداکرے کہ ملک میں جمہوریت پھلتی پھولتی رہے اور مزید پروان چڑھے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، قومی ترقی اور انڈسٹری کے فروغ کیلئے خواتین کا کلیدی کردار ہے۔