Live Updates

پاکستان میں مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام میری سیاسی جدوجہد کی منزل ہے،عمران خان

ختم نبوت قانون میں ترمیم پر راجہ ظفرالحق رپورٹ کے اجراء کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، تحریک انصاف علماء کو مشاورتی عمل کا حصہ بنائیں گے، علماء کے وفد سے ملاقات

جمعرات 4 جنوری 2018 23:13

پاکستان میں مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام میری سیاسی جدوجہد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رسول پاک علیہ الصلوة والسلام سے محبت اور عقیدہ ختم نبوت پر کامل اور پختہ ایمان ہے، رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہوتا ہے، مدینہ کی ریاست میری سیاست کا محور و مرکز ہے، پاکستان میں مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام میری سیاسی جدوجہد کی منزل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کے وفد سے ملاقات میں کیا ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ مذہبی سے میرے شغف میں والدہ نے نہایت اہم کردار ادا کیا،میاں بشیر صاحب نے اسلام کے فہم و ادراک میں کافی مدد دی، سیاسی طور پر عہد جدید میں قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل مانتا ہوں، قائداعظم صداقت اور امانت کے اعلیٰ درجے پر فائز تھے، احمدی بطور اقلیت پاکستانی شہری ہیں، عمران خان کا کہنا تھاکہ اسلام، سیرت رسول اکرم اور آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتے ہیں، بین الاقوامی لابی کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کی کوشش کی گئی، ختم نبوت قانون میں ترمیم کرکے قوم خصوصاً مذہبی طبقے کے جذبات مجروح کئے گئے، قوم سے کئے گئے وعدے کے مطابق راجہ ظفرالحق رپورٹ کے اجرائ کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، تحریک انصاف علمائ کو مشاورتی عمل کا حصہ بنائیں گے،

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات