خیبر پختونخواہ حکومت کا نوجوانوں کے لیے بنایا گیا مزاحیہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 4 جنوری 2018 23:04

خیبر پختونخواہ حکومت کا نوجوانوں کے لیے بنایا گیا مزاحیہ اشتہار سوشل ..
پشاور(اردو پوائنٹ اتزہ ترین اخبا- 04جنوری2018ء):خیبر پختونخواہ حکومت کا نوجوانوں کے لیے بنایا گیا مزاحیہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت اور صوبائی حکومتیں اپنے اپنے دور کے اختتامی حصے میں داخل ہو چکی ہیں ،تمام صوبائی حکومتوں کا آخری سا ل شروع ہو چکا ہوا ہے ۔الیکشن کی آمد آمد ہے اور ایسے میں تمام صوبائی حکومتیں اپنی کارکردگی اور عوامی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہی ہیں جن میں سے اشتہار بازی ایک مقبول طریقہ ہے ۔

خیبر پختونخواہ نے بھی نوجوانوں کے لیے ایک ایسا ہی منصوبہ شروع کر رکھا ہے جس میں جدید تربیت کے بعد خیبر پختونخواہ کا نوجوان اپنا کاروبار کرنے یا باعزت روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کو عوام تک پہنچانے کے لیے جو اشتہار تیار کیا گیا ہے و خاصا مزاحیہ ہے اور اپنے مواد اور منفرد انداز کے باعث عوام میں بالخصوص سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس میں ایک نوجوان دکھایا گیا ہے جس کو بیکار ہونے کے سبب اس کے خاندان والے ہر فضول کام کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن جیسے ہی وہ خیبر پختونخواہ حکومت کے آئی ٹی بورڈ کے توسل سے ڈیجیٹل ٹریننگ حاصل کرتا ہے نہ صرف اسکے حالات بدل جاتے ہیں بلکہ گھر والے بھی اسکی عزت کرنے لگتے ہیں ۔آپ بھی مزا ح سے بھرا یہ اشتہار دیکھیں اور محظوظ ہوں ۔