آرمی چیف نے ڈان لیکس میں ملوث لوگوں کو فارغ کرنے کا مشورہ دیا لیکن نواز شریف نہیں مانے،سینئیر صحافی کا انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 4 جنوری 2018 22:40

آرمی چیف نے ڈان لیکس میں ملوث لوگوں کو فارغ کرنے کا مشورہ دیا لیکن نواز ..
لاہور(اردو پوائنٹ اتزہ ترین اخبا- 04جنوری2018ء) :سینئیر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے آرمی چیف نے ڈان لیکس میں ملوث لوگوں کو فارغ کرنے کا مشورہ دیا لیکن نواز شریف نہیں مانے جس پر فوج یہ سمجھ گئی کہ انکا نواز شریف کے ساتھ گزارا ممکن نہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی عارف نظامی نجی ٹی وی چینل میں حالات حاضرہ پر تبصرہ کر رہے تھے میاں صاحب کے دورہ نواز شریف کے حوالے سے فوج سے انکے معاملات کے حوالے سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈان لیکس پر بات کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کا معاملہ جنرل راحیل شریف نے اس لیے اٹھایا تھا تا کہ نواز شریف کو دباؤ میں لا کر ایکسٹینشن لی جائے ۔اس کے بعد ڈان لیکس پر رپورٹ آئی تو جنرل راحیل شریف نے نواز شریف سے کہا کہ ڈان لیکس میں ملوث افراد پر مقدمہ چلایا جائے لیکن نواز شریف ٹالتے رہے۔موجودہ آرمی چیف نے نواز شریف کو کہا کہ ملوث افراد کو فارغ کر دیا جائے لیکن نواز شریف نہیں مانے ے جس پر فوج یہ سمجھ گئی کہ انکا نواز شریف کے ساتھ گزارا ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :