سٹیٹ بینک نے سرکاری و نجی اداروں کو چینی کرنسی میں لین دین کی اجازت دیدی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 4 جنوری 2018 22:18

سٹیٹ بینک نے سرکاری و نجی اداروں کو چینی کرنسی  میں لین دین کی اجازت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جنوری2018ء)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکاری و نجی اداروں کو چینی کرنسی میں لین دین کی اجازت دیدی ہے۔بینک انتظایہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی اور چینی کے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ادارے تجارتی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لئے چینی کرنسی کو منتخب کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

(جاری ہے)

کہا گیا کہ زرمبادلہ کے موجودہ ضوابط کے تحت چینی کرنسی پاکستان میں بیرونی کرنسی لین دین کو ڈی نومینیٹ کرنے کی منظور شدہ کرنسی ہے۔

سٹیٹ بینک پہلے ہی مطلوبہ ضوابطی فریم ورک نافذ کر چکا ہے، جس کے تحت تجارت و سرمایہ کاری لین دین میں چینی کرنسی کے استعمال میں سہولت دی گئی ہے، جیسے ایل سیز کھولنا اور چینی کرنسی میں فنانسنگ کی سہولتوں سے استفادہ کرنا۔پاکستان میں ضوابط کے لحاظ سے چینی کرنسی کو دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کے مساوی حیثیت حاصل ہے ۔