Live Updates

گیس دو ورنہ ووٹ عمران خان کو دیں گی ،گیس لوڈشیڈنگ کی ستائی خواتین کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 4 جنوری 2018 22:09

گیس دو ورنہ ووٹ عمران خان کو دیں گی ،گیس لوڈشیڈنگ کی ستائی خواتین کا ..
کراچی (اردو پوائنٹ اتزہ ترین اخبا- 04جنوری2018ء) :لاہور میں گیس لوڈ شیڈنگ سے ستائی خواتین نے حکومت کو دھمکی دے د ی کہ انہیں گیس فراہم کی جائے ورنہ وہ اگلے الیکشن میں عمران خان کو ووٹ ڈالیں گی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے اس وقت شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ایسے حالات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔

ایسی ہی گیس لوڈ شیڈنگ سے ستائی خواتین لاہور میں گھروں سے نکل آئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور گیس دو گیس دو کے نعرے بھی لگائے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جیسے ہی سردی شروع ہوتی ہے انکے گھروں سے گیس غائب ہو جاتی ہے۔خواتین کا کہنا تھا وہ گیس کا بل بھی دیں اور سلنڈر بھی بھروایں اور ہمارے بچے بھی بھوکے جائیں ۔خواتین نے دھمکی دینے کے انداز میں کہا کہ وہ لوگ ہر بار مسلم لیگ ن کو ووٹ دیتے ہیں لیکن اگر حکومت نے انکا گیس کا مسئلہ حل نہ کیا تو وہ اگلے الیکشن میں عمران خان کو ووٹ دیں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :