Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان (کل) پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بارے میں وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا

جمعرات 4 جنوری 2018 22:57

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان (کل) پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان (کل) جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بارے میں وائٹ پیپر جاری کرینگے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرینگے ۔ پریس کانفرنس کے دوران عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال اور شریف برادران کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بھی گفتگو کرینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات