خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت ملتان اور ڈیرہ غازیخان میں انفلوئنزا کی صورت حال کے جائزہ بارے ویڈیو لنک اجلاس

جمعرات 4 جنوری 2018 22:54

خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت ملتان اور ڈیرہ غازیخان میں انفلوئنزا ..
لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ملتان اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ میں موسمی زکام H1,N1 انفلوئنزا کی صورت حال بارے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں DG ہیلتھ ڈاکٹر اختر رشید ملک، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈائریکٹر IRMNCH ڈاکٹر مختار حسین سید، محکمہ کے دیگر افسران، متعلقہ ڈسٹرکٹس کے چیف ایگزیکٹو ز آف ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔

وزیر صحت نے ہدایت کی کہ انفلوئنزا کے کیس رپورٹ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا جائے اور فوری طور پر کیس رسپانس کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اختر رشید نے سی ای اوز ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا کہ مریضوں کا اعلاج کرنے والے ڈاکٹر اور نرسز پرسنل پروٹیکٹو کٹس لازمی استعمال کریں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اختر رشید نے کہا کہ کیس رسپانس اور اعلاج پر مامور ڈاکٹر ز اور دیگر سٹاف کے لیے ویکسین، مریضوں کے اعلاج کے لیے ٹومی فلو گولیاں وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور ہر ضلع اپنی ضرورت کے مطابق ادویات و دیگر سامان حاصل کر سکتا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ موسمی زکام کے مریضوں کے اعلاج اور دیکھ بھال میں۔ کوئی کثر نا چوڑی جائے اور بیماری سے بچاؤ بارے عوامی آگاہی کے لیے بھرپور مہم بھی جاری رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :