نوازشریف گھنانا کھیل کھیل رہے ہیں جس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں‘شیخ رشید

مریم نوازعمران خان کی ذاتی زندگی پر گفتگو نہ کریں ورنہ بات دور تک جائے گی‘سربراہ عوامی تحریک کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 جنوری 2018 22:54

نوازشریف گھنانا کھیل کھیل رہے ہیں جس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں‘شیخ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف گھنانا کھیل کھیل رہے ہیں جس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں، مریم نوازعمران خان کی ذاتی زندگی پر گفتگو نہ کریں ورنہ بات دور تک جائے گی۔ا ن خیالا ت کا اظہارشیخ رشید نے لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سعودی عرب میں ملاقاتوں کے بعد لوگوں نے پڑیاں واپس کردی ہیں اور اب وہاں سے کسی کو کسی قسم کی مدد این آر او کی صورت میں نہیں مل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان پہلی مرتبہ بری طرح پھنس چکا ہے اور اس بار انہیں کوئی نہیں بچا سکتا کیوں کہ سپریم کورٹ اور پاک فوج نے کرپشن سے پاک ملک کے عزم کا اعادہ کررکھا ہے۔انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی بدلے بدلے سے لگ رہے ہیں کیونکہ آصف زرداری بھی بدل گئے ہیں، اب الیکشن وہی جیتے گا جس کی سیاست چوک اور چوراہوں پر ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آمریت سے جنم لینے والے جمہوریت کی بات کریں تو ہنسی آتی ہے ان کا ماضی سب جانتے ہیں اس لیے مریم نواز کسی کی ذاتی معاملات میں نہ آئیں تو بہتر ہے ورنہ باتیں دور تک جائیں گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے آئندہ الیکشن کے منظر نامے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مختلف قسم کے اتحاد بنیں گے البتہ کامیابی صرف عوامی سیاست کرنے والوں کو ہی ملے گی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ خواہش ہے عمران خان اسلامی قوتوں کو آئندہ الیکشن میں اپنے ساتھ ملالیں اور اس طرح بھرپور طاقت کے ساتھ مسلم لیگ کا صفایا کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :