پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ،ْ گفتگو

جمعرات 4 جنوری 2018 22:51

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کا پاک فضائیہ کی آپریشنل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے‘اپنی علاقائی سالمیت اور ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کرے گی۔وہ جمعرات کو ہیڈ کوارٹرز ائیر ڈیفنس کمانڈ کے دورہ کے موقع پر گفتگوکر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ایئر چیف مارشل کی آمد پر ائیر وائس مارشل محمد ظہور فیصل، ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ نے ان کا استقبال کیا۔ائیر چیف نے ائیر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ملک میں جاری ائیر ڈیفنس کے آپریشنز کا معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد ائیر ڈیفنس کمانڈ کی مختلف تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اورجائزہ لینا تھا۔ ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کریو سے ملاقات کے دوران ان کی وطن عزیز کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس فریضے کو احسن طریقے سے ہمہ وقت سرانجام دینے کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فضائیہ کی بھر پور آپریشنل تیاریوں کے لئے تندہی اور خلوص نیت سے کوششیںجاری رکھنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :