کہ 2013میں ملک دیوالیہ پن کے دھانے پر تھا اور سب سے زیادہ نقصان دہشت گردی سے پہنچ رہا تھا ،مریم اورنگزیب

13 میں دہشت گردی کے 2600چھبیس سوواقعات ریکارڈ ہوئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے 4برس میں دہشت گردی پر88 فیصد قابو پایا یہ سب کچھ میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور وژن کی بدولت ممکن ہوا ،تقریب سے خطاب

جمعرات 4 جنوری 2018 22:47

کہ 2013میں ملک دیوالیہ پن کے دھانے پر تھا اور سب سے زیادہ نقصان دہشت گردی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ 2013میں ملک دیوالیہ پن کے دھانے پر تھا اور ملک کو سب سے زیادہ نقصان دہشت گردی سے پہنچ رہا تھا ،2013 میں دہشت گردی کے 2600چھبیس سوواقعات ریکارڈ ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 4برس میں دہشت گردی پر88 فیصد قابو پایا یہ سب کچھ میاں محمد نواز شریف کی قیادت اور وژن کی بدولت ممکن ہوا ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام چوتھی راول ایکسپو انٹرنیشنل کی تقریب رونمائی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے لیے افواج پاکستان سمیت تمام لوگوں نے قربانیاں دیں اور اس جنگ میں ہزاروں افراد شہید ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملکی انڈسٹری و تجارت کو امن سے تقویت ملتی ہے،ملک میں گذشتہ 66برس میں اتنی بجلی نہیں بنی جس قدر مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بنی ، ن لیگ کی حکومت کے توانائی بحران پر قابوپانے کے ٹھوس اقدامات اور توانائی کے نئے منصوبوں کی بدولت گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گئی ہے ،اس وقت صنعتوں کے لیے زیرو لوڈشیڈنگ ہے اور ملک میں ڈیمانڈ سے زیادہ بجلی پیدا ہو رہی ہے دہشت گردی اور انرجی کرائسسز پر قابو پانے سے غیر ملکی سرمایہ کار ایکسپو میں دلچسپی لے رہے ہیں، 2013 میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ تھا لیکن آج پاکستان دنیا کے نقشہ پر اقتصادی طاقت کے طور پر ابھرا ہے عوام دو ہزارہ اٹھارہ میں کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے اور صرف نعرے لگوانے والوں کی اصلیت سامنے آ جائے گی ۔

انہوںنے کہاکہ سسٹم کو تسلسل چاہئے تاکہ حکومتیں ڈلیور کرسکیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سابق وزیرا عظم میاں محمد نواز شریف کے وژن کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آگے لے کر جا رہے ہیں اور ملکی اقتصادی ترقی کے منصوبوں کا تسلسل جاری ہے ،سی پیک کے بعد ملک میں تاریخٰ سرمایہ کاری آئی ،سی پیک صرف ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ ہی نہیں بلکہ یہ ملکی ترقی کا دروازہ ہے ،اس عظیم منصوبے پر ہمسایہ دوست چین کے شکر گذرا ر ہیں ،مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک کی اقتصادی ترقی درحقیقت جمہوری تسلسل کے ثمرات کا حصہ ہے ،مریم اورنگزیب نے منزید کہاکہ انڈسٹری کی سپلائی چین کا موثر ہونا ازحد ضروری ہے جس کے لیے حکومت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ،ملکی ترقی کے تسلسل کی بحالی کے لیے حکومت نے گزشتہ 55برس سے زیر التوا منصوبوں کو جاری کیا جن میں لغاری ٹنل جیسے منصوبوں کی دوبارہ شروعات بھی شامل ہے۔