وزیر اعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت ،ارکا ن صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضلعی انتظامیہ کے افسرا ن کے تبا دلے شروع

جمعرات 4 جنوری 2018 22:45

وزیر اعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت ،ارکا ن صوبائی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر نے والے ارکا ن صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضلعی انتظامیہ کے اہم افسرا ن کے تبا دلے شروع کردئیے گئے جمعرات کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ مختلف اعلامیوں کے مطابق سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے حلقے ڈیرہ بگٹی کے ڈپٹی کمشنر محمد جا وید نبی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی سیکر ٹری تعلیم ،امان اللہ نوتیزئی کے حلقے چاغٰی کے ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ کا تبا دلہ کر کے انہیں ڈپٹی سیکر ٹری پا پولیشن ویلفیئر ،غلام دستگیر بادینی کے حلقے نوشکی کے ڈی سی ظفر علی کا تبادلہ کر کے ڈپٹی سیکر ٹری صحت اس کے علاوہ آئی جی پولیس بلوچستان نے ایس پی ڈیرہ بگٹی عبدالخالق باقی کو بھی سی پی او کوئٹہ رپورٹ کر نے کی ہدایت کردی۔