نوا زشریف کی ساری چیخ و پکار ذاتی مفاد کیلئے ہے ، عمران اسماعیل

سابق وزیراعظم خود ملک میں سازشیں کرتے رہے اب انہیں بھی لگتا ہے ان کیخلاف سازش ہوئی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 4 جنوری 2018 22:45

نوا زشریف کی ساری چیخ و پکار ذاتی مفاد کیلئے ہے ، عمران اسماعیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوا زشریف کی ساری چیخ و پکار ذاتی مفاد کیلئے ہے ، وہ خود ملک میں سازشیں کرتے رہے اب انہیں بھی لگتا ہے ان کیخلاف سازش ہوئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی عمران اسماعیل خان نے کہا کہ عمران خان 22 کروڑعوام کے لاڈلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ملک میں سازشیں کرتے رہے اور اب انہیں بھی لگتاہے ان کے خلاف سازش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو عوامی طاقت پر بھروسہ ہی نہیں ہے،ان کی چیخ وپکارذاتی مفاد کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ آج میاں صاحب کو بحال کردیا جائے تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :