Live Updates

عمران خان کی پارٹی رہنمائوں کو ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں امریکی بیانیے کے بھرپور مقابلہ اور پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت

جمعرات 4 جنوری 2018 22:45

عمران خان کی پارٹی رہنمائوں کو ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں امریکی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کو ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں امریکی بیانیے کے بھرپور مقابلہ اور عالمی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان کے خلاف امریکی ہرزہ سرائی کے حوالہ سے تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرمین عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے مؤقف پر پارٹی رہنماؤں کو مفصل بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین نے پارٹی کو ملکی و بین الاقوامی میڈیا میں امریکی بیانیے کے بھرپور مقابلہ اور عالمی سطح پر پوری شدت سے پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :