Live Updates

6 جنوری کو چکوال میں جلسہ ضمنی انتخاب کے لیے ہوگا ، عمران خان

جمعرات 4 جنوری 2018 22:38

6 جنوری کو  چکوال میں جلسہ ضمنی انتخاب کے لیے ہوگا ، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ 6 جنوری کو میں چکوال میں ایک بڑا جلسہ کررہا ہوں۔یہ جلسہ چکوال میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ہوگا۔ جمعرات اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اس جلسے میں میں آپ کے سامنے پیش کروں گا کہ ہم کیسا پاکستان چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ لوگ جو سیاست میں پیسہ بنانے آئے،لوٹا ہوا پیسہ بچانے کے لیئے جو آجکل سعودیہ کے چکر لگا رہے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ میں آپ کو بتاؤں گا ان کی سیاست اور نئی سوچ اور نئی سیاست میں کیا فرق ہے۔جلسے میں میں آپ کے سامنے پورا پروگرام پیش کروں گا۔آپ سب کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔انشاللہ چکوال کے جلسے میں آپ سے ملاقات ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :