چودھری پرویزالٰہی سے ایرانی قونصل جنرل مجید صادقی کی ملاقات ، بیت المقدس پر ایک موقف اور دو طرفہ باہمی تعلقات سے متعلق امو ر پر تبادلہ خیال

پاک ایران دوستی جتنی مضبوط ہو گی خطے میں امن اتنا ہی مضبوط ہو گا م دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر تمام مسلم امہ کا متحد موقف اور اسلامی اتحاد وقت کی ضرورت ہے ، سابق نائب وزیراعظم کی گفتگو

جمعرات 4 جنوری 2018 22:36

چودھری پرویزالٰہی سے ایرانی قونصل جنرل مجید صادقی  کی ملاقات ، بیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ایرانی قونصل جنرل لاہور مجید صادقی دولت عبادی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فلسطین اور بیت المقدس پر ایک موقف اور دو طرفہ باہمی تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے مجید صادقی کو لاہور میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے گہرے مذہبی تعلقات ہیں، پاک ایران دوستی جتنی مضبوط ہو گی خطے میں امن اتنا ہی مضبوط ہو گا۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر تمام مسلم امہ کا متحد موقف اور اسلامی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ میں 18سال قبل پاکستان آیا تھا اس وقت سے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے دوستانہ تعلقات ہیں، آج دوبارہ ان سے ملنے پر دلی خوشی ہی

متعلقہ عنوان :