وزیر اعلی سندھ نے کراچی پریس کلب پر بیٹھے احتجاجی اساتذہ کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 4 جنوری 2018 22:30

وزیر اعلی سندھ نے کراچی پریس کلب پر بیٹھے احتجاجی اساتذہ کی گرفتاری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی پریس کلب پر بیٹھے احتجاجی اساتذہ کی گرفتاری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو انہیں فوری رہا کرنے ااور ان کے خلاف پولیس کی کارروائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کے معزز افراد ہیں اور کسی بھی قیمت پر ان کی عزتِ نفس کو مجروح ہونے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ انہوں نے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ہے اور ان کی جانب سے پیش کیے گئے تمام مطالبات کو منظور کیا ہے ۔ لہذا پریس یا صوبے کے کسی بھی مقام پر احتجاج کرنے والے اساتذہ کو اپنا احتجاج ختم کردینا چاہییکیونکہ ان کے تمام مطالبات منظور کرلیے گئے ہیں ۔ وزیر اعلی سندھ نے کراچی پریس کلب پر اساتذہ کے خلاف کارروائی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کے لیے صوبائی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :