ملک کی بقاء کیلئے جمہوریت کا تسل ضروری ہے، مریم اورنگزیب

عوام انتخابات میں اپنا فیصلہ خود سنائیں گے، 2013ء کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے، نواز شریف کی قیادت میں ٹھوس اقدامات سے بہتری آئی، تقریب سے خطاب

جمعرات 4 جنوری 2018 22:25

ملک کی بقاء کیلئے جمہوریت کا تسل ضروری ہے، مریم اورنگزیب
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی بقاء کیلئے جمہوریت کا تسل ضروری ہے، عوام انتخابات میں اپنا فیصلہ خود سنائیں گے، 2013ء کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے، نواز شریف کی قیادت میں ٹھوس اقدامات سے بہتری آئی، جمعرات کے روز راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں اطلاعات و نشریات وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ٹھوس اقدامات سے امن بحال ہوا، 2013ء کے مقابلے میں آج امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے، چین نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیتے ہوئے سرمایہ کاری کی، 2014ء سے صنعتوں کی لوڈشیڈنگ صفر تھی، 2013ء کے مقابلے میں ملک کی معاشی ترقی سب کے سامنے ہے، انہوں نے کہا کہ2013ء میں حکومت سنبھالی تو سب سے بڑا دہشتگردی سے نمٹنان تھا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں جانیں دیں ، قوم نے دہشتگردی جیسے چیلنج کا مل کر مقابلہ کیا، وزیر مملکت نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل بہت ضروری ہے، عوام الیکشن میں اپنا فیصلہ خود سنائیں گے۔