ہماری حکومت نے ترقی کی متوازن پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے،شہبازشریف

منصوبوں میں اربوں روپے کی حقیقی بچت کر کے نئی مثال قائم کی گئی ہے ، وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس

جمعرات 4 جنوری 2018 22:21

ہماری حکومت نے ترقی کی متوازن پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے،شہبازشریف
لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے عوامی منصوبے شفافیت اور معیار میں اپنی مثال آپ ہیں اور ہماری حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار برس کے دوران ترقی کی متوازن پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے جس کے تحت کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر اربوں روپے کے وسائل خرچ کئے گئے ہیں اورپنجاب حکومت عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ منصوبوں میں اربوں روپے کی حقیقی بچت کر کے نئی مثال قائم کی گئی ہے اورترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیحات میں شامل ہے، انہوںنے کہا کہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے بھرپور محنت اور جذبے سے کام جاری رکھا جائے۔ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔