پاکستان ریلوے کا کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا فیصلہ

جمعرات 4 جنوری 2018 22:21

پاکستان ریلوے کا کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور تزئین و ..
لاہور۔4 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2018ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیرومرمت کے منصوبے میں پاکستان ریلویز نے نوے ملین کی لاگت سے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اس ماہ کی 25 تاریخ تک مختلف کمپنیاں اپنی سینکشن جمع کرواسکیں گی جبکہ اس سے قبل 20جنوری کو پری پروپوزل کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔پاکستان ریلویز سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں اپنے ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو،بحالی اور تزئین وآرائش پر کام کر رہا ہے جس کے تحت مسافروں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :