سکردو،عوامی ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران نے نوٹیفکیشن کیلئے 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا

نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو سرحدی علاقوں کے عوام سکردو کی جانب لانگ مارچ کرینگے، آغا علی رضوی

جمعرات 4 جنوری 2018 22:18

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) عوامی ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران نے نوٹیفکیشن کیلئے 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا،مقررہ مدت میں نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو سرحدی علاقوں کے عوام سکردو کی جانب لانگ مارچ کرینگے ،تفصیلات کے مطابق ٹیکس مخالف تحریک کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنا 15ویں روز میں شامل ہوگیا ہے ،جمعرات کے روز یاد گار شہدا پر منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے روح رواں آغا علی رضوی نے کہا کہ 15دنوں سے گلگت بلتستان کے عوام اس شدید ترین سردی میں اپنا حق مانگ رہا ہے لیکن حکومت سمیت پوری انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی جس کے باعث عوام کے جذبات مجروح ہورہے ہیں اور عوام بضد ہیں کہ دھرنے کی جگہ کو تبدیل کرئے لیکن ہم نے نقص امن کی وجہ سے دھرنے کی جگہ کو تبدیل نہیں کیا ہے اگر کسی حساس مقام پر دھرنا دیا گیا اور امن امان کا مسئلہ پیدا ہوا تو اس کا زمہ دار حکومت اور مقامی انتظامیہ ہوگی انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے نوجوان ہمیں فون کرکے سرحدی علاقوں کو خالی کرکے اس دھرنے میں شرکت کی اجازت مانگ رہے ہیں لیکن ہم محب وطن ہے اس لئے فی الحال نوجوانوں کو سرحدوں کو چھوڑ کر سکردو کا رخ نہ کرنے کا حکم دیا ہے اگر حکومت نے مزید ہمیں امتحان میں ڈالااور آئندہ48گھنٹوں کے دوران ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفیکشن جاری کرکے ہمارے نمائندوں سلطان رئیس اور غلام حسین اطہر کے حوالے نہ کرنے کی صورت میں ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ 48گھنٹوں میں ٹیکس کے مکمل خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تو اگلا دھرنا حفیظ سرکاری کیخلاف ہوگا اور حکومت کا تختہ الٹ کر ہی دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :