پیر خواجہ عطاء اللہ تونسوی کی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات
نواز شریف بتائیں کس پردے کے پیچھے بیٹھ کر ملک لوٹا ،سانحہ ماڈل ٹائون کا منصوبہ بنایا :ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سپریم کورٹ نے ایک پردہ اٹھایا اربوں کے ناجائز اثاثے نکل آئے، بہت سارے پردوں کو ابھی اٹھنا ہے مظلوموں کو انصاف دے کر ریاست کو ثابت کرنا ہو گا کہ اسکی نظر میں سب برابر ہیں: خواجہ عطاء اللہ تونسوی سربراہ عومی تحریک نے خواجہ عطا اللہ تونسوی کو عمامہ اورپگڑی پہنائی
جمعرات 4 جنوری 2018 22:01
(جاری ہے)
سربراہ عوامی تحریک نے خواجہ عطا اللہ تونسوی کو عمامہ اورپگڑی پہنائی،جس پر انہوں نے اظہار تشکر کیا۔
اس موقع پرخواجہ عطا اللہ تونسوی نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون کا انصاف سیاسی نہیں انسانی معاملہ ہے ،مظلوموں کو انصاف دے کر اب یہ ریاست کو ثابت کرنا ہو گا کہ وہ ہر قسم کے اثر و رسوخ سے بالا تر ہے اور ہر شہری قانون کی نظر میں برابر ہے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خواجہ عطاء اللہ تونسوی کی حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برصغیر میں آستانوں کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ ہر دور میں ظلم کے خلاف سینہ سپر ہوئے اور ظالم کے مقابلے میں مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوئے اور حق کے علم کو سر بلند رکھا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ نواز شریف صرف قاتل ہی نہیں قومی لٹیرا اور ختم نبوت کے قانون کا بھی قاتل ہے ،انہوں نے کرپشن کے کیسز اور نا اہلی ختم کروانے کیلئے بیرونی قوتوں کے کہنے پر ختم نبوت کے قانون میں تبدیلیاں کیں جو عاشقان رسول نے ناکام بنا دیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی اس جرم کی سزا باقی ہے ۔ اس موقع پر عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض وڑائچ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی بھی موجود تھے۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک پردہ اٹھایا جس میں سے صرف ایک ملک میں سے اشرافیہ کے اربوں کے ناجائز اثاثے نکل آئے ابھی بہت سے پردے اٹھنے باقی ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں اب بھی کہتا ہوں کہ نواز شریف کی جو کرپشن سامنے آئی اسکی حیثیت سمندر کے ایک قطرے سے زیادہ نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.