امریکہ کی متوقع شرارت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، انجینئر خرم دستگیر

معاملے پر ٹھنڈے دل ودماغ کے ساتھ غور کررہے ہیں، امریکہ پر پاکستان کے 9 ارب ڈالر واجب الادا ہیں، انٹرویو

جمعرات 4 جنوری 2018 22:01

امریکہ کی متوقع شرارت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، انجینئر خرم دستگیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی متوقع شرارت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، معاملے پر ٹھنڈے دل ودماغ کے ساتھ غور کررہے ہیں، امریکہ پر پاکستان کے 9 ارب ڈالر واجب الادا ہیں۔ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ امریکہ کوئی غیر معمولی حرکت نہ کردے ، ہم امریکی ردعمل کیلئے تیارہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزرا پاکستان میں آکر سفارتی آداب میں بات کرتے تھے اور ٹرمپ دھمکی اور توہین آمیز لہجہ استعمال کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹلرسن اور میٹس کی بات میں دھمکی یا توہین کا عنصر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی متوقع شرارت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، اس معاملے پرٹھنڈے دل و دماغ کے ساتھ غور کر رہے ہیں ۔ اس بارے میں پاکستان کو کسی قسم کا خوف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ساری صورتحال کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے، ہم ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نی16سال میںپاکستان کو 14.4 ارب ڈالر دیئے اور پاکستان کے 9 ارب ڈالر امریکہ کی طرف واجب الادا ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 23 ارب ڈالر دینے تھے ، اب بھی 9 ارب ڈالر کی ادائیگی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :