وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سردار یعقوب خان ناصر کی رہائش گاہ آمد ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 4 جنوری 2018 22:08

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سردار یعقوب خان ناصر کی رہائش گاہ آمد ہمشیرہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جمعرات کے روزپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے سینیٹرسرداریعقوب خان ناصر سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، حاجی محمد خان لہڑی، عبیداللہ بابت وزیراعلیٰ کے صاحبزادے میر امیر حمزہ زہری اور وزیر اعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری سیف زہری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :