پاک فضائیہ اپنی علاقائی سالمیت اور ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کرے گی ، ائیر چیف

،ہمیں پاک فضائیہ کی بھر پور آپریشنل تیاریوں کے لئے تندہی اور خلوص نیت سے کوششیںجاری رکھنی چاہئیں،ائیر چیف مارشل سہیل امان کی ہیڈ کوارٹرز ائیر ڈیفنس کمانڈ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعرات 4 جنوری 2018 22:07

پاک فضائیہ اپنی علاقائی سالمیت اور ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ ..
اسلاآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جنوری2018ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ، وہ اپنی علاقائی سالمیت اور ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کرے گی،ہمیں پاک فضائیہ کی بھر پور آپریشنل تیاریوں کے لئے تندہی اور خلوص نیت سے کوششیںجاری رکھنی چاہئیں ۔

وہ جمعرات کو یہاں ہیڈ کوارٹرز ائیر ڈیفنس کمانڈ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ان کی آمد پر ائیر وائس مارشل محمد ظہور فیصل، ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ نے انکا استقبال کیا۔ائیر چیف نے ائیر ڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں ملک میں جاری ائیر ڈیفنس کے آپریشنز کا معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد ائیر ڈیفنس کمانڈ کی مختلف تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اورجائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی تمام فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے کمبیٹ کریو سے ملاقات کے دوران ان کی وطن عزیز کی تمام فضائی سرحدوں کے دفاع کے مقدس فریضے کو احسن طریقے سے ہمہ وقت سرانجام دینے کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاک فضائیہ کی بھر پور آپریشنل تیاریوں کے لئے تندہی اور خلوص نیت سے کوششیںجاری رکھنی چاہئیں ۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ اپنی علاقائی سالمیت اور ملکی خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :