جنرل (ر) راحیل شریف کا سندر انڈسٹریل اسٹیٹ رائے ونڈ کا دورہ

،صنعتکار وں سے ملاقات پرانے دوستوں کی جانب سے ظہرانا بھی دیا گیا ، سند ر اسٹیٹ ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے ‘سابق آرمی چیف

جمعرات 4 جنوری 2018 21:52

جنرل (ر) راحیل شریف کا سندر انڈسٹریل اسٹیٹ رائے ونڈ کا دورہ
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ رائے ونڈ کا دورہ کیا اور صنعتکار وں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنرل(ر) راحیل شریف اپنے پرانے دوستوں کی دعوت پر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ آئے تھے جہاں انکا مقامی صنعتکاروں اور بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر محمد آصف ٹیپو نے پرتپاک استقبال کیا ،بعدازاں انکے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔راحیل شریف نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سند ر اسٹیٹ ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔سابق آرمی چیف انتہائی مختصر قیام کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔