وزیراعظم سے ایل پی جی درآمد کنندگان کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

وزارت پٹرولیم صارفین کے مفاد میں تمام فریقین کی مشاورت سے ایل پی جی کی قیمت طے کرنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے، شاہد خاقان عباسی کی ہدایت

جمعرات 4 جنوری 2018 20:57

وزیراعظم سے ایل پی جی درآمد کنندگان کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت پٹرولیم کو صارفین کے مفاد میں تمام فریقین کی مشاورت سے ایل پی جی کی قیمت طے کرنے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے یہ ہدایت جمعرات کو ایل پی جی درآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات کے دوران جاری کی۔ ایل پی جی درآمد کنندگان کے وفد نے وزیراعظم کو ایل پی جی درآمد کنندگان کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی کہ صارفین کے مفاد میں ایل پی جی کی قیمت میں تفاوت کو دور کرنے اور معقول بنانے کیلئے تمام فریقین کی مشاورت سے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔